بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق رکن قومی اسمبلی  اسلم بھوتانی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردیدکردی

اسلام آباد:  سابق رکن قومی اسمبلی  اسلم بھوتانی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کی تردیدکردی۔ بھوتانی عوامی رابطہ آفس حب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ سابق ایم این اے اسلم بھوتانی کے حوالے سے جو سوشل میڈیا پر خبریں چل رہی ہے کہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے یا شامل ہونگے ، ایسی خبروں میں کوئ صداقت نہیں یہ سب خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ اسلم بھوتانی سے کسی نے رابطہ کیا  اس حوالے سے نہ کوئی بات ہوئی ہے اور نہ ہی پاکستان پیپلزپارٹی میں جانے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں ۔یہ تمام خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں ۔