لندن میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس کے موقع پر ایک خاتون نے برطانیہ کے بادشاہ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا جسے کنگ چارلس نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
ایک روز قبل برطانیہ کے شاہ چارلس سوم کرسمس کے موقع پر لندن پہنچے جہاں مختلف تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔
اسی تقریب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جہاں خاتون کنگ چارلس کے عقب میں کھڑی ہیں اور انہیں پکارتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کررہی ہیں۔
ٹی آر ٹی ورلڈ کی جانب سے شئیر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون کنگ چارلس سے مطالبہ کرتے ہوئے کہتی ہیں ’پلیز جنگ بندی کا مطالبہ کریں‘، جس پر شاہ چارلس کو بظاہر بات سمجھ نہ آئی اور قریب آتے ہوئے کہتے ہیں ’معذرت؟‘
جس پر خاتون نے اپنی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ ’پلیز جنگ بندی کا مطالبہ کریں‘۔
جس کے بعد شاہ چارلس نے خاتون کا مطالبہ نظرانداز کرتے ہوئے آگے بڑھ گئے اور سیکیورٹی اہلکار خاتون کو ہٹانے اور روکنے کی کوشش کرتے رہے۔
View this post on Instagram
ایک اور ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تقریب کے اختتام میں جب شاہ چارلس عوام میں مشغول ہوتے ہیں تو خاتون ایک بار پھر کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے ’فلسطین کو آزاد کرو‘ اور ’جنگ بند کرو‘ کے نعرے لگاتی ہیں۔
جس پر کنگ چارلس ایک بار پھر خاتون کی بات سنی اَن سنی کردیتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔
کنگ چارلس کے اس ردعمل پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا بھی نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر خاتون کی تعریفیں بھی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کی جنگ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری ہے۔
حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے جواب میں اسرائیل غزہ پر مسسلسل بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں تقریباً 18 ہزار سے زائد فلسطینی(جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں) مارےجاچکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہیں۔
The Israeli army committed a new massacre in Dair Al-Balah city
People are still under the rubble and the neighbour are still trying to get them out or collect their flesh. pic.twitter.com/4wpCbiA6sZ— MoTaz (@azaizamotaz9) December 8, 2023









