بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل آسٹریلوی بالرز نے ’’بابراعظم‘‘ کا خوف پال لیا

آسٹریلوی بالرز ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل ہی قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھنے لگے۔

کینگروز کے کپتان پیٹ کمنز نے بابراعظم کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انکی بیٹنگ تکنیک اور کمزوریاں نہ ہونے کی وجہ سے وہ میدان کے چاروں طرف اسٹروکس کھیل کرکے حریف ٹیم کو پریشر میں لانے کی قابلیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلوی بالر جوش ہیزل ووڈ نے کہا کہ بابراعظم کی ٹیم میں موجودگی حریف ٹیم کیلئے کسی مشکل سے کم نہیں، وہ ایک بہترین کرکٹر ہیں اور میچ کا رخ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

فاسٹ بالر مچل اسٹارک نے بھی سابق کپتان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کروں گا کہ بابراعظم کی پرائز وکٹ کو جلد از جلد حاصل کرسکوں۔

نیتھن لائن نے بابر اعظم کو ایک غیر معمولی باصلاحیت کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کے سامنے پرفارم کرکے اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے، دورہ آسٹریلیا کے دوران وہ ایک مشکل کڑی ہوں گے جن نے ہمیں ہوشیار رہنا ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا، تینوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمئپین شپ کا حصہ ہیں۔