بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: 3500 قبل مسیح کے نوادرات کی سمگلنگ ناکام

اسلام آباد: کسٹم حکام نے کروڑوں روپے مالیت کی نوادرات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔ محکمہ آرکیالوجی کے مطابق نوادرات 2600 سے 3500 قبل مسیح کئے ہیں۔
حکام کے مطابق نوادرات بلوچستان سے افغانستان منتقل کیے جارہے تھے لیکن منزل پر پہنچنے سے قبل اسلام آباد کسٹم نے نوادرات پکڑ لئے۔
حکام کے مطابق یہ نوادرات ایرانی املی جوتوں اور ویلوٹ کے کپٹروں کے ساتھ اسمگل کئے جا رہے تھے، سامان بسوں کے ذریعے موٹروے ایم 14 سے راولپنڈی لایا جا رہا تھا۔
نواردات کی قیمت کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے تاہم ایک اندازے کے مطابق نوادرات کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔
نوادرات میں مٹی کے برتن اورتانبےسے بنےکھدائی کے اوزار شامل ہیں۔ کسٹم حکام نے نوادرات کو کسٹم ہاؤس میں محفوظ کر لیا ہے۔
محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کا جائزہ لینے کے بعد نوادرات کو انتہائی قیمتی قرار دے دیا۔
محکمہ آرکیالوجی نے نوادرات کے حصول کے لئے کسٹم حکام کو خط لکھ دیا ہے۔
کلکٹرکسٹم اسلام آباد آصف ہرگن نے کہا ہے کہ نوادرات کی اسمگلنگ کے بارے میں چند روز قبل اطلاع موصول ہوئی تھی، نوادرات کی سمگلنگ کرنے والے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا گیا ۔