پشاور(ممتازنیوز)خیبرپختونخوا کے شہریوں نےپاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کے انخلاکے خلاف بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ٹوئٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہاہےکہ یہ فیصلہ ملک کے وسیع تر مفاد میں ہےاور ایسے معاملات پر سیاست نہیں کی جانی چاہئے۔سوشل میڈیاپروائرل ایک ویڈیو میں خیرپختواکے مختلف علاقوں کے رہائشیوں سے عمران خان کے ٹوئٹ کی بابت سوال کیاگیا جس پر انہوں نے کہاکہ قومی نوعیت کے فیصلوں کو سیاست زدہ نہیں کرناچاہئے۔ سوات کے رہائشی نوجوانوں نے کہاکہ غیرقانونی افراد کے انخلا ملک کے معاشی حالات کے تناظر میں راست اقدام ہے اور اس طر ح کے معاملات میں پوری قیادت کا موقف ایک ہوناچاہئے ۔ خوازہ خیلہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کہاکہ غیرقانونی ملکیوں کا فیصلہ درست ہے ۔ڈیرہ اسمعیل خان کے ایک رہائشی نے کہاکہ انہیں عمران خان کے بیان سے دکھ ہوا۔پہلے ریاست ہے اور بعد میں سیاست ہے، غیرقانونی افراد کے انخلا سے امن قائم ہوگااور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئے گی ۔ ٹل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے کہاکہ ملکی مسائل پرسیاست کرنے کے بجائے ان کے حل پر توجہ دی جانی چاہئے ۔تیمرگرہ کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ یہاں ہمارے اپنے نوجوان بے روزگار ہیں اور جب یہ غیرقانونی افراد واپس اپنے ملک جائیں گے تو مقامی نوجوانوں کو روزگارملے گالہذا اس معاملے پر سیاست نہ کی جائے۔
یہ بھی عوام ہی ہیں۔۔۔۔۔
اور خیبر پختونخوا سے ہی ہیں۔۔۔
یعنی زمینی حقائق ایکس اور یوٹیوب کی کہانیوں سے بلکل مختلف ہیں pic.twitter.com/P6uvM9xjqC— Ahmed Mansoor (@AhmedMansorReal) December 10, 2023








