لاہور: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عابد شیر علی نے نام لیے بغیر سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا نوازشریف کے کہنے پر نو مئی کا واقعہ ہوا، ان کا بھانجا فوج کو للکارتا رہا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے سیاسی حریف عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور نام لیے بغیر کہا کہ نیازی نے جو بیان دیا جس میں نو مئی کے واقعات پر نوازشریف پر بھونڈا الزام لگایا ہے، لگتا ہے دیسی مرغ کھا کر اس کا جیل میں دماغ خراب ہو گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس نیشنل کرائم ایجنسی نے بنایا ملکی ادارے نے نہیں بنایا، بند لفافہ کیبنٹ میں پیش کیا گیا۔ غریب عوام کا ستر ارب روپے کا اسکینڈل کرکے ایماندار صادق و امین قرار دیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے رہنماء نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ پوچھتا ہوں پاکستان کا سب سے بڑا چور و ڈاکو کون ہے۔
کیا نوازشریف کے کہنے پر نو مئی کا واقعہ ہوا، ان کا بھانجا فوج کو للکارتا رہا ، عابد شیر علی








