اسلام آباد:پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کرے گا۔
پیپلزپارٹی کے وفد میں چاروں صوبوں کی نمائندگی ہوگی، وفد عام انتخابات اور دیگر امور پر پارٹی کے مؤقف سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کرے گا۔
وفد میں سندھ سے سینیٹر تاج حیدر، سعید غنی، ناصر حسین شاہ اور ضیاء الاسلام حسن شامل ہوں گے۔
وفد میں پنجاب سے قمرزمان کائرہ، حسن مرتضیٰ، موسیٰ گیلانی، عبدالقادر شاہین شامل کئے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا سے فیصل کریم کنڈی اور شجاع خان جبکہ بلوچستان سے چیگیز جمالی اور سینیٹر روزی خان کاکڑ وفد کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
پیپلزپارٹی کا وفد کل چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرے گا








