اداکارہ اشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ گوہر خان اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مشہور انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ کو اس کے غیر حساس فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنی بے باک طبیعت اور ہر معاملے میں آواز اٹھانے والی اشنا شاہ نے زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟
So do we throw away existing #zara clothes or just not buy new ones? IMO since they don’t have logos on them I don’t think wearing ones we already have should be a problem? Never shopping there again, obviously. #Boycott_zara #BoycottZara
— Ushna Shah (@ushnashah) December 10, 2023
اداکارہ کی جانب سے برانڈ کی حالیہ مہم کی مذمت کی گئی اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی،اشنا نے لکھا ‘کیا ہمیں زارا کے پہلے سے موجود کپڑے پھینک دینے چاہئیں یا نئے نہیں خریدنے چاہئیں؟’
انہوں نے کہا ‘چونکہ ان کے کپڑوں پر ان کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا نہیں خیال ان کے جو کپڑے ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں انہیں پھینک دینا چاہیے’۔
ساتھ ہی اداکارہ نے لکھا ‘ظاہر ہے، ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی’۔
اشنا شاہ نے بائیکاٹ زارا کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جو کہ اس وقت پاکستان میں ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے۔
بائیکاٹ زارا ٹرینڈ کیوں کررہا ہے؟
اداکارہ کی یہ ٹوئٹ اس وقت سامنے آئی جب زارا کا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا جو کہ انتہائی حساس نوعیت کا تھا، اس شوٹ میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے کفن دفن کی طرح سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی چھوٹی لاشوں کو دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ اس فوٹو شوٹ میں فلسطینیوں کی بے بسی کی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔
اس میں ملبے کا ڈھیر، گمشدہ اعضاء کے مجسمے وغیرہ دکھائے گئے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، لوگ اسے دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔
تاہم اس کے بعد سے برانڈ نے بظاہر اس تصویر کو حذف کردیا ہے جس میں ایک ماڈل کو اپنے کندھوں پر ایک لاش نما پتلا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا، سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش، جس طرح فلسطینی ماؤں کو کفن میں لپیٹ کر دفن کرنے سے پہلے اپنے مردہ بچوں کو گلے لگاتے دکھایا گیا تھا۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ فوٹو شوٹ کی مذمت:
اشنا شاہ کے علاوہ اداکارہ مشی خان نے بھی زارا برانڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے دوبارہ تاحیات نا خریدنے کا عہد کیا۔
I will never purchase anything from this brand for the rest of my life. Shame on you @ZARA #BoycottZara pic.twitter.com/Ut8KxChVmY
— Mishi khan (@mishilicious) December 10, 2023
مشی نے کہا کہ ان لوگوں کو معصوم فلسطینیوں کا تمسخر اڑانے پر شرم آنی چاہیے۔
دوسری جانب الیگزینڈر نامی صارف نے اس فوٹو شوٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ‘میں انتہائی حیران ہوں کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کو یہ لوگ اپنی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ میں کبھی، کبھی بھی زارا سے کچھ نہیں خریدوں گا’۔
صارف نے مزید کہا ‘یہ ظالمانہ، سنگدل اور بری بات ہے، 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا مذاق اڑانے والی مہم جوئی؟’
I am beyond disgusted. Using genocide of the people in Palestine for your campaign? I will never, ever, buy anything from Zara, ever again. This is absolutely cruel, heartless and evil. Mocking more than 20 thousand deaths of Palestinian people for a freaking campaign?? Udah gila… pic.twitter.com/cefmJE0oLs
— Alexander Thian (@aMrazing) December 10, 2023
.@ZARA have just released their new sickening #Gaza_genocide collection. #BoycottZARA 🇮🇱 pic.twitter.com/H0g17z2FBu
— Majid Freeman (@Majstar7) December 9, 2023
اس کے علاوہ اس فوٹو شوٹ پر بھارتی اداکارہ گوہر خان جو کہ گزشتہ کئی روز سے فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں، انہوں نے بھی ردعمل دیا اور زارا کے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے نیچے کمنٹ کیا۔
گوہر نے لکھا ‘آپ کو شرم آنی چاہیے’، ساتھ ہی اداکارہ نے ‘فری فلسطین’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے بھی اس کیمپین کو بدترین، اور پاگل پن قرار دیا۔









