بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کے نئے گانے کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہ رُخ خان نے فلم کے گانے ’او ماہی‘ کا پرومو شیئر کیا ہے۔
گانے کے ویڈیو پرومو میں بالی ووڈ سُپر اسٹار کو صحرا میں دیکھا جاسکتا ہے، اداکار کے مداحوں کی جانب سے اس ویڈیو پرومو کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
شاہ رُخ خان نے پوسٹ میں گانے کا ٹیزر شیئر کرنے کے علاو مداحوں کو ’ڈنکی‘ کا مطلب بھی سمجھایا ہے۔
Sab poochte hain Iss liye bata raha hoon. Dunki ka matlab hota hai apno se door rehna….aur jab apne paas ho toh bas lagta hai qayamat tak uske saath hi rahein. O Maahi O Maahi. Feel the love before sun sets on the horizon today.
Because everybody asks, what does Dunki mean?… pic.twitter.com/rvdUBaUWPL
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) December 11, 2023
انہوں نے لکھا کہ ’سب پوچھتے ہیں اس لیے بتا رہا ہوں، ڈنکی کا مطلب ہوتا ہے اپنوں سے دور رہنا، اور جب آپ ان کے ساتھ ہوتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ لمحہ وقت کے اختتام تک جاری رہنا چاہئے‘۔
اداکار نے پوسٹ میں مزید کہا کہ ’آج افق پر سورج غروب ہونے سے پہلے اپنے پیاروں کی محبت کو محسوس کریں‘۔
بالی ووڈ اسٹار کی یہ فلم محبت اور دوستی کی کہانی پر مبنی ہوگی، دیکھنے والے اس فلم میں کامیڈی سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔
فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جلوہ گر ہوں گے۔
راج کمار ہیرانی کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم 21 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
رواں سال ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی ہٹ فلموں کی ریلیز کے بعد شاہ رخ خان کی یہ تیسری فلم ہوگی۔









