اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ خواتین ہماری آبادی کا نصف ہیں،انتخابی عمل میں خواتین کا فعال کردار بہت ضروری ہے، خواتین کو بااختیار بنانا ایک مقدس فرض ہے،مسلم دنیا میں پہلی خاتون وزیراعظم پاکستان سے تھیں، صنفی امتیاز کے خاتمے کا آغاز گھر سے ہی ہونا چاہیے، ہر گھر میں بیٹیوں کو بیٹوں کے برابر حقوق ملنے چاہئیں،پیر کوساؤتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے زیر اہتمام ”خواتین کی سیاست میں شمولیت“ کے عنوان سے پالیسی فورم سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ صرف قوانین بننے سے صنفی امتیاز کا خاتمہ ممکن نہیں، خواتین کو برابر کے حقوق دینے کے لئے ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی،الیکشن کمیشن انتخابی شیڈول 16دسمبر سے قبل جاری کردے گا ، عام ا نتخابات 8فرور ی کو ہی ہونگے ، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔
خواتین ہماری آبادی کا نصف،انتخابی عمل میں خواتین کا فعال کردار بہت ضروری ہے، مرتضیٰ سولنگی








