کراچی: سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے پیپلزپارٹی قیادت اور سندھ حکومت پر الزامات پر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کا ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے ایک بیان میں کہا ہےکہ راؤ انوار جعلی پولیس مقابلوں کی شہرت رکھنے والا بدنام زمانہ سیریل کلر ہے، راؤ انوار کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے وہ کوئی اسکرپٹ پڑھ رہا ہو۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اس وقت سب سے فعال سیاسی رہنما ہیں لیکن کچھ لوگوں کو یہ اچھا نہیں لگ رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک عرصے سے پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، لیکن پیپلز پارٹی کی ساکھ کو ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سےکوئی فرق نہیں پڑتا۔








