بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چارچھ ارب روپے آپ کے لئے معمولی سی رقم ، انسانیت کی اس فلاحی کام پر خرچ کریں ،وزیراعظم شہباز شریف کی گزارش پر میاں محمد منشامان گئے

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے لاہور میں سلیم میموریل ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کی تعمیر میں معاونت کرنے والوں نے دنیا و آخرت میں بھلائی کمائی، انہوں نےتقریب میںموجودپاکستا ن کےمعروف کاروباری شخصیت میاں محمد منشا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چار سے چھ ارب روپے آپ کے معمولی رقم ہے لیکن اگر آپ یہ رقم اس ہسپتال کی تعمیر کےکا م پر خرچ کریں ۔شہبا زشریف نے کہا کہ میاں محمد منشا میرے بھائی ہے میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں بہت نام کمایا ہے میاں صاحب نے ، بڑی خدمت کی ہے پاکستان کی ، چار چھ ارب روپے اپنے بینک سے نکال دیں تو ان کے بینک کو پتہ بھی نہیں چلنا ۔ کروڑوں لوگوں کی دعائیں لیں گے، تقریب کے آخر میں میاں محمد منشاء نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ہاتھ ملایا اور وعدہ کیا کہ میں یہ کام کرونگا جس پر شہباز شریف دوبارہ سٹیج پر پہنچ گئےاور علان کردیا کہ میاں محمد منشاء بڑی رقم اس فلاحی کام میں لگائیں گے ۔ہسپتال کی تعمیر انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔