اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کےسینئر رہنمامیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو انصاف ملتے ملتے بہت دیر ہوئی، پھر بھی اللّٰہ نے کرم کیا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ اللہ نے کرم کیا کہ نواز شریف کوبالآخر انصاف مل گیا لیکن خوشی کے ساتھ غم بھی ہے کہ پاکستان کا کیا حال کر دیا گیا۔میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ یہ نیکی بھی کریں کہ ان کرداروں کو سامنے لایا جائے جو سابقہ فیصلوں کے پیچھے تھے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حقائق سامنے لائے جائیں کہ ان فیصلوں کے پیچھے کون سی مقامی اور بین الاقوامی قوتیں تھیں
نواز شریف کی بریت: جاوید لطیف غمزدہ کیوں؟








