راولپنڈی(ممتازنیوز) درابن کے علاقےمیں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہیدہونے والے 23 جوانوں کی نمازجنازہ ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں ادا کی گئی۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر پشاور سمیت بڑی تعداد میں حاضر سروس افسروں ،جوانوں ،سول اور عوام نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔ شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں شہیدہونے والے 23 جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی








