بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت:نوزائیدا بچہ تنگ کنویں میں پھنس گیا، ریسکیو آپریشن جاری

نئی دہلی: بھارتی ریاست اوڈیشا میں ایک نوزائیدا بچہ ایک تنگ کنویں میں گِر گیا جس کے بعد حکام کی جانب سے اُسے بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نوزائیدا بچہ اوڈیشا کے ضلع سمبالپور میں 10-15 فُٹ گہرے کنوے میں پھنسا ہوا ہے جسے آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو اہلِ علاقہ کو کنوے کے اندر سے رونے کی آوازیں آئیں جس کے بعد انہیں وہاں بچے کی موجودگی کا علم ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کا کوئی سرپرست اب تک سامنے نہیں آیا ہے اور نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ یہ بچہ کنوے میں گِرا کیسے۔
اوڈیشا کے ریلیف کمشنر نے فائر سروسز اور ریپڈ ایکشن فورس کو بچے کو ریسکیو کرنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔
اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ اُنہیں شک ہے کہ بچہ کنویں میں گِرا نہیں بلکہ اُسے وہاں پھینکا گیا ہے۔
سمبالپور کے ایڈیشنل میجسٹریٹ پرادیپ ساہو کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن شروع ہوگیا ہے اور کنویں میں پھنسے بچے کو آکسیجن فراہم کی جا رہی ہے۔