بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بہاولپور میں تین گاڑیوں میں تصادم ، 5 جاں بحق، 12 زخمی

 بہاولپور : کے ایل پی روڈ پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کے ایل پی روڈ پر 3 گاڑیوں میں تصادم ہوا۔ جس کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی۔

اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ مسافر بس، ٹریلر اور ٹرک کے درمیان پیش آیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور بارہ سے زائد زخمی ہوئے۔