اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں چینی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو دیکھتے ہوئے اہم اقدامات اٹھا لیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے چینی کی ایکسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ وزیراعظم کا کہناتھا کہ عوام کی ضرورت کو پہلے پورا کرنا ہے اور قیمت کو مستحکم رکھناہے ، شہبازشریف نے ایکسپورٹ پرپابندی کے ساتھ سمگلنگ کیخلاف اقدامات کی ہدایت بھی کر دی ہے ۔









