بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میتھیو پیری کی موت کیٹامائن کی اضافی مقدار سے ہوئی: پوسٹمارٹم رپورٹ

حال ہی میں وفات پانے والی معروف بالی ووڈ اداکار میتھیو پیری کی موت کیٹامائن کی اضافی مقدار سے ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 برس تک جاری رہنے والی معروف امریکی سیریز ’فرینڈز‘ کے 10 سیزن میں ’چینڈلر‘ کا کردار نبھانے والے اداکار میتھیو پیری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق 54 سال کی عمر میں وفات پانے والے اداکار نے حادثاتی طور پر کیٹامائن کی اضافی مقدار لی تھی جو ان کی موت کی وجہ بن گیا۔

واضح رہے کہ آنجہانی اداکار رواں سال اکتوبر میں لاس اینجلس میں اپنے گھر کے سوئمنگ پول میں مردہ پائے گئے تھے۔