بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لاہورمیں مصنوعی بارش کیلئے استعمال طیارے کی تفصیل سامنے آگئی

لاہور اور گرد و نواح میں مصنوعی بارش کےلیے استعمال ہونے والے طیارے کے حوالے سے معلومات سامنے آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق مصنوعی بارش کےلیے استعمال ہونے والا طیارہ بیچ کرافٹ کنگ ایئر سی 90 ماڈل کا ہے۔امریکی ساختہ یہ طیارہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایئر فورس کی ملکیت ہے۔
اس طیارے میں 2 انجن لگے ہوئے ہیں، 6 نشستوں والا یہ جہاز 500 کلو گرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
بیچ کرافٹ کنگ ایئر سی 90 ماڈل کے طیارے نے آج لاہور اور شیخوپورہ کے علاقوں کی فضا میں کلاؤڈ سیڈنگ کے لیے اڑان بھری تھی۔
طیارہ گوجرانوالہ، موڑ ایمن آباد اور کامونکی کی حدود میں بھی کلاوڈ سیڈنگ کرتا رہا۔