طیاروں کےایندھن،مٹی کےتیل(Kerosene Oil) اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی۔
طیاروں کاایندھن جیٹ فیول 18روپے21پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیاجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 55پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل بھی13روپےایک پیسے فی لیٹرسستا کردیا گیاہے۔
جیٹ فیول کی قیمت کم ہوکر 269روپے50پیسے فی لیٹر پر آگئی جو پہلے287 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر تھی۔
مٹی کے تیل کی نئی قیمت 257روپے67پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے جواس سے قبل273روپے 22پیسےفی لیٹر تھی۔
لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207روپے 27پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے،اس سے پہلےلائٹ ڈیزل آئل کی قیمت220 روپے28 پیسے فی لیٹر تھی۔
مزیدپڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ سندھ، مختلف جامعات کے طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست
قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج 28 نومبر سے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا، ایک روپے کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 312 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈیزل 346 روپے فی لیٹر کی قیمت پر برقرار رکھا گیا ہے ، حکومت نے اگلے تین روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔








