بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وزراء کی جانب سے الیکشن پر اثرانداز ہونے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے مشیر احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو عہدوں سے ہٹانے کے کیس پر الیکشن کمیشن میں سماعت منگل 19 دسمبر کو ہوگی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ احد چیمہ اور فواد حسن فواد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ان افراد کے نگراں حکومت میں ہونے کے باعث انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ شفاف الیکشن کے لیے ضروری ہے کہ ان افراد کو ان کے عہدوں سے ہٹایا جائے۔