بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات منسوخ کر دی گئی۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں پاور شیئرنگ کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان آج ہونے والی ملاقات ناگزیر وجوہات پر منسوخ کر دی گئی ہے۔
حسن مرتضیٰ کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے حوالے بات چیت جلد ہو گی، دونوں جماعتوں کی لیڈرشپ کی کل یا پرسوں اسلام آباد میں ملاقات متوقع ہے