بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوازشریف سے صدرن لیگ سعودی عرب شیخ سعید احمد کی سربراہی میں وفد کی ملاقات،اوورسیزکے مسائل سے آگاہ کیا

لاہور(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف سے ن لیگ سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے وفد کے ہمراہ جاتی امرا میں ملاقات کی، وفد میں نائب صدر مسلم لیگ ن سعودی عرب محمود الحق ڈوگر ، شاھد ڈوگر اور سعد سعید شیخ موجود تھے۔ شیخ سعید احمد نے نوازشریف کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مسائل، مسلم لیگ(ن) سعودی عرب کے تنظیمی امور، سیاسی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور اس ضمن میں ان سے رہنمائی بھی لی۔ انہوں نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ملک کو درپیش موجودہ صورت حال میں مسلم لیگ(ن) اور نواز شریف کو نجات دہندہ تصور کرتے ہیں اور انہیں توقع ہےکہ نوازشریف اقتدار میں آنے کے بعد ماضی کی طرح ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم نے کہاکہ اوورسیز پاکستانیز ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور مسلم لیگ (ن) نے ملکی معیشت میں ان کے کردار کو نہ تو پہلے کبھی نظرانداز کیا اور نہ آئندہ کرے گی۔