لاہور:سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے اسلام آباد پولیس کے شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہاکہ شہید ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف ان کے بیٹے کی شہادت جرم سے لڑتے ہوئی، ہم شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف نے اپنی اور اپنے بیٹے کی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا، ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کو بہادری پر پولیس ایوارڈ اور اہل خانہ کو شہدا پیکج دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ملک اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں۔ شہباز شریف نے شہدا کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
ملک وقوم کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں،شہبازشریف








