بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی ورچوئل جلسے میں عمران خان کے خطاب کیلئے مصنوعی ذہانت استعمال ہونے کا انکشاف

 

اسلام آباد: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان، جن کی پارٹی کو عوامی جلسے کرنے کی اجازت نہیں ہے، نے اتوار کو دیر گئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے ذریعے تیار کردہ ایک آڈیو کلپ کا استعمال کیا تاکہ ملک میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام میں ایک ورچوئل ریلی سے خطاب کیا جا سکے۔

برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز ‘‘ کے مطابق ان کی پارٹی کے عہدیداروں نے کہا کہ عمران خان کی تقریر ایک تحریری ورژن سے تیار کی گئی تھی جس کی انہوں نے جیل سے منظوری دی تھی۔

اس کلپ نے یوٹیوب پر 1.4 ملین سے زیادہ آراء حاصل کیں اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دسیوں ہزار افراد نے براہ راست شرکت کی۔

عمران خان نے اپنے کلپ (آئی اے سے تیار شدہ)میں کہا کہ ہماری پارٹی کو عوامی ریلیاں کرنے کی اجازت نہیں ہے.
انہوں نے اپنے حامیوں سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے کی اپیل کی۔

لائیو سٹریمنگ میں رکاوٹوں نے آئندہ انتخابات کے بارے میں شفافیت کے خدشات کو ہوا دی ہے۔ملک بھر میں صارفین نے انٹرنیٹ کی سست رفتارکی شکایت کی ۔