لندن: پاکستان معاہدے کے باوجود ایل این جی نہ دینے کے معاملے پر 2 غیرملکی کمپنیوں گنور (Gunvor) اور انی (Eni) کے خلاف عالمی ثالثی عدالت پہنچ گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کی درخواست پر عالمی ثالثی عدالت لندن میں آئندہ ماہ کیس کی سماعت ہونے کا امکان ہے۔
غیرملکی کمپنی کی طرف سے معاہدے کے مطابق ایل این جی سپلائی نہیں کی گئی تھی اور ایل این جی نہ ملنے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالرز کا نقصان ہوا تھا۔
غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2022 تک ایل این جی فراہمی کا 5 سال کا معاہدہ تھا، غیرملکی کمپنی کے ساتھ معاہدہ برینٹ قیمت کے 11.62 فیصد کے برابر تھا، ایل این جی کارگوز منسوخی سے پاکستان کو مہنگی ترین ایل این جی خریدنی پڑی۔
غیرملکی کمپنی نے کارگوز پاکستان کو دینے کے بجائے بھاری منافع پر امیر ملکوں کو بیچے، ایل این جی معاہدے کی خلاف ورزی پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کیا تھا۔
پاکستان نے 10 کارگوز کے لیے 2 غیرملکی کمپنیوں سے معاہدے کیے تھے، دونوں غیرملکی کمپنیوں نے معاہدے کے مطابق پاکستان کو کارگوز نہیں دیے، دوسری غیرملکی کمپنی سے منسوخ کارگوز کی فراہمی سے متعلق بات چیت جاری ہے اور دوسری غیرملکی کمپنی اپنے حصے کے کارگوز کی فراہمی کے پاکستان کے مطالبے پر غور کررہی ہے۔
دوسری غیرملکی کمپنی کے ساتھ 2032 تک 15سال کا ایل این جی معاہدہ ہے اور یہ برینٹ قیمت کے 12.14 فیصد پر معاہدہ تھا، دوسری غیرملکی کمپنی کے خلاف فی الحال پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوع نہیں کیا۔
ایل این جی معاہدے سے بھاگنے والی 2 غیرملکی کمپنیوں کیخلاف پاکستان کے دعوے پر سماعت آئندہ ماہ متوقع








