بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو ایک ساتھ سنے ، ایسا نہیں ہو سکتاکہ ایک جماعت کی سکروٹنی کی جائے ، فرخ حبیب

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو ایک ساتھ سنے ، ایسا نہیں ہو سکتا کہ ایک جماعت کی سکروٹنی کی جائے ۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ سکروٹنی کمیٹی اپریل 2018 میں بنی تھی جس کے قیام کو آج چار سال سے زیادہ کا عرصہ ہو گیا ہے ، عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کی پڑتال کی جائے ، سکروٹنی کمیٹی سے درخواست ہے کہ کیس کو مکمل کیا جائے ، یہ نہیں ہو سکتا کہ صرف ایک جماعت کی سکروٹنی کی جائے ، الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کو ایک ساتھ سنے ۔

فرخ حبیب نے کہا کہ قانون صرف پاکستان تحریک انصاف کیلئے نہیں ، سب کیلئے ہے ، مسلم لیگ 0ن) کے اکاؤنٹس میں 64 کروڑ روپے آیے جس کا کوئی حساب نہیں ، ہمیں نہیں پتہ بھون داس کون ہے جو کروڑو ں روپے ڈال کر چلا گیا، کروڑوں روپے کی میڈیا کو پیمنٹ جاری کی گئی جس کی کوئی تفصیل نہیں ۔

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ منتخب وزیر اعظم کو بیرونی سازش کے تحت ہٹایا گیا ، عدم اعتماد کا ذکر اس خط میں موجود ہے ۔