بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی،پولیس اہلکار کی ساتھیوں سمیت سابقہ بیوی کے گھر پرفائرنگ ،علاقہ میں خوف وہراس

راولپنڈی(ممتازنیوز )تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے فیصل نامی ملازم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کراپنی سابقہ بیوی کے گھر پرفائرنگ کردی،فائرنگ کاواقعہ گزشتہ رات تین بجے پیش آیا،فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،اہل محلہ نے متعدد بار پولیس ہیلپ لائن 15پرکال کی لیکن کوئی بھی مددکونہ آیا۔
اہل محلہ نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ کہ تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کے SHO سمیت پورے تھانہ کے عملہ پہ دہشت گردی کی دفعہ لگا کر فوری گرفتار کیا جائے، بصورت دیگر ہم اہل محلہ اپنی حفاظت کیلئے مصریال روڈ پشاور روڈ بلاک کریں گے اور جب تک تھانہ نصیر آباد عملہ گرفتار نہیں ہوگا روڈ نہیں کھولا جائے گا۔