بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلاول کی امریکہ میں ملاقاتوں، انٹرویوز کے لئے حسین حقانی سرگرم

نیو یارک(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے دورہ امریکہ کے پروگرام کے غیر سرکاری انچارج حسین حقانی متحرک کردار اد ا کرتے ہوئے مختلف تھنک ٹینک اداروں سے ان کی ملاقاتیں اور میڈیا سے انٹرویوز کو حتمی شکل دے رہے ہیں ۔ کہا جارہاہے امریکی اعلیٰ آفیشلز سے بھی بلاول بھٹو کی ملاقاتوں کے پس پردہ ان کا اہم کردار ہے ۔ رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور اقوام متحدہ میں
پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کی تبدیلی کے لئے اہم فیصلے کر لئے گئے ہیں۔، حسین حقانی کی رضا مندی سے آئندہ ان دونوں سیٹوں پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی ۔امریکی ذرائع ابلاغ اور مبصرین پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں عمران خان کا امریکہ مخالف بیانیہ نئی نسل کے دلوں میں گھر رہا ہے ۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پھر پاکستان میں امریکی مفادات کو سخت نقصان پہن سکتا ہے۔