بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر سے احسن بھون نے کیا مطالبہ کیاتھا اور کیوں پورا نہیں ہوا؟

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ سے ملاقات کی اور حافظ آباد میں قومی اسمبلی کے دو حلقے قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور جب انہیں بتایاگیا یہ ممکن نہیں تو اس کے بعد وہ ہائی کورٹ میں چلے گئے اور ہائی کورٹ سے کہاکہ اس ضمن میں الیکشن کمیشن کو کہاجائے تاہم ان یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی، ایک سینئر اینکر پرسن کے مطابق چیف الیکشن کمشنر پر باراسیوسی ایشنز کی حالیہ یلغار کی ایک وجہ مبینہ طور پر یہ بھی ہو سکتی ہے تاہم اس ضمن میں احسن بھون کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔