کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں گرفتار سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو عدالت نے الیکشن کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کی اجازت دے دی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کیرج وے منصوبہ کرپشن کیس میں سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
عدالت کے سامنے فواد چوہدری کو الیکشن کے کاغذت نامزدگی پر دستخط کی بھی اجازت دے دی گئی، اور انہوں نے الیکشن کے دیگر امور کیلئے اپنے بھائی فراز چوہدری کے نام پاور آف اٹارنی پر بھی دستخط کردیے۔








