لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما محترمہ تہمینہ دولتانہ کی خود سے منسوب میڈیا اور سوشل میڈیا پہ چلنے والی خبر کی سختی سے تردیدکردی ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف سے متعلق مجھ سے منسوب کردہ گفتگو بے بنیاد، من گھڑت اور لغو ہے مریم نواز شریف میری بیٹی ہیں، ان کے ساتھ میرا تعلق سیاسی نہیں ایک چینل پر چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور افسوسناک ہے۔
’’مریم نواز میری بیٹی ہیں‘‘تہمینہ دولتانہ نے تلخ کلامی کی تردید کر دی








