بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تاجک سرحدکی نگرانی نہ کرنے کاروسی الزام:افغان طالبان کاردعمل سامنے آگیا

 کابل: افغان عبوری حکومت نے کہا ہے کہ تاجکستان سے ملنے والی سرحد کی بھرپور حفاظت کی جا رہی ہے۔ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
تاجکستان کے لیے روس کے سفیر سیمین گریگورییف نے کہا تھا کہ افغانستان کی حکومت اپنے عزم کے مطابق سرحدوں کی حفاظت کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کر رہی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سے جن افغان پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا جارہا ہے ان میں دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ ان پاکستان سے واپس آنے والوں میں سے بہت سوں کو شمالی افغانستان میں بسایا جارہا ہے۔

تاجک سرحد کے حوالے سے روسی سفیر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کابل حکومت کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان اپنے عزم پر قائم ہے کہ کسی بھی فرد، گروہ یا ملک کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

زین اللہ مجاہد نے تولو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جن افغان پناہ گزینوں کو پاکستان نکال رہا ہے انہیں پہلے شناخت کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ہی انہیں افغانستان میں داخل ہونے دیا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی بھی گروہ کو افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔