اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شبہاز شریف نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پر نہیں منگوائے،جب گیس سستی ترین تھی انہوں نے سودے نہیں کیے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگا ترین تیل خریدتی رہی، 2018 میں جتنے قرضے تھے، پونے چار سالوں میں 85 فیصد اضافہ ہوا، پونے چار سالوں میں مجموعی قرضوں میں 80، پچاسی فیصد اضافہ ہوا۔وزیر اعظم نے کہا کہ قوم تقسیم در تقسیم ہوچکی، زہر گھول دیا گیا ہے، عمران خان نے کل جو بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں بد ترین گفتگو کی، سراج الدولہ اور میر جعفر کا نام لے کر جو مثال دی، اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا پاکستان کے خلاف سازش ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اس کو نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک شام اور لیبیا کی بھیانک تصویر بن جائے گا۔
عمران خان کا ادارے کے خلاف زہر اگلنا پاکستان کے خلاف سازش ہے،وزیراعظم








