بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ نگراں حکومت آئینی عمل کی پیداوار ہے، پاکستان کے آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ دینا، اس میں تبدیلی اور توسیع کرنے کا اختیار صرف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس ہے۔
انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے واضح اعلان کیا ہے کہ انتخابات 8 فروری 2024ء کو ہوں گے، اس حوالے سے کسی قسم کا شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے۔