بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائد اعظم نوزائیدہ مملکت پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مثالی تعلقات کے خواہاں تھے۔ کنور دلشاد

اسلام آباد (نیوزڈیسک) قائد اعظم محمد علی جناح مملکت خدادا پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ، امریکہ اور کینیڈا کی طرز پر مثالی دوستانہ تعلقات چاہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے قانون اور پارلیمانی امور ، کنور محمد دلشاد نےقائد اعظم کی ایک سو سینتالیسوں سالگرہ کے موقع پر نظریہ پاکستان کونسل، اسلام آباد کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم چاہتے تھے کہ دونوں ملک اچھے ہمسایوں کی طرح رہیں اور اپ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے وسائل خرچ کریں ۔ اسی طرح آنے والے وقت میں کشمیر کا تنازعہ بھی کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونے کے امکانات تھے