لاہور(نیوزڈیسک)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں نےملاقات کی ،سردار ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق، رانا مشہود، سردار اویس خان لغاری اور شاہین بٹ نے ملاقاتیں کیں ،پاکستان مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ خاں بھی موجود تھے ۔
ملاقات میں پارٹی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
رہنماؤں نے انتخابی تیاریوں اور اپنے حلقوں میں جاری سرگرمیوں سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ انتخابی معرکے کے لئے بھرپور تیاری کی جائے، کارکن گھر گھر جاکر عوام کو متحرک کریں،
شہباز شریف نے ہدایت کی کہ نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں، 8 فروری 2024 کے انتخابات کا فیصلہ عوام کریں گے، عوام چار سال میں مہنگائی کا ظلم ڈھانے والوں کا سیاسی طور پر صفایا کردیں گے، اللہ تعالیٰ کےفضل اور عوام کی طاقت سے مسلم لیگ (ن) فتح حاصل کرے گی، ہر حلقہ اور اس کے عوام کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے، انتخابی پرچی بتائے گی عوام کسے چاہتے ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ایک بار پھر عوام سے تمام وعدے پورے کریں گے،
نواز شریف کا پیغام ہر گھر میں پہنچائیں، شہبازشریف کی پارٹی رہنمائوں کو ہدایت








