گجرات (نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما چودھری سالک حسین اور شافع حسین نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
ق لیگ کے چودھری سالک حسین این اے 64 گجرات سے جبکہ چودھری شافع حسین پی پی 31 اور 32 سے انتخابات لڑیں گے۔
انتخابی جلسے سے خطاب میں چودھری وجاہت حسین نے اعلان کیا کہ وہ اپنے بھتیجوں کی انتخابی مہم خود چلائیں اور انشاء اللّٰہ گجرات سے کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ شافع حسین اور سالک حسین گجرات کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے۔
شافع حسین نے خطاب کے دوران کہا کہ خدمت اور رواداری کی سیاست کو فروغ دے کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کریں گے۔
سالک حسین کا کہنا تھا کہ عزت صرف پیسے سے نہیں ہوتی اعلیٰ اخلاق اور کردار سے ہوتی ہے، ہماری خواہش ہے خاندان پہلے کی طرح متحد ہوجائے جس کی لوگ مثالیں دیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وجاہت حسین کے ساتھ ہونے سے دونوں بھائیوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
اپنے بھتیجوں کی انتخابی مہم خود چلائوں گا، چودھری وجاہت حسین کا اعلان








