بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پوری قوم مشیرخزانہ کی سستے آٹے والی دکان ڈھونڈ رہی ہے، عمران اسماعیل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی سرمایہ کاروں کیلئے پریشان کن لمحات ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی ناقص پالیسیوں کا ملبہ عمران حکومت پر ڈال کر بری الزماں نہیں ہوسکتی، مہنگائی کے خلاف روزانہ رونا رونے والوں کی آج غیرت دم توڑگئی ہے۔عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت وقت کی وجہ سے ملک معاشی اور سیاسی انارکی کا شکار ہے، معاشی استحکام کیلئے لفظی جمع خرچ کے بجائے بہتر اقدامات کرنے ہوں گے۔سابق گورنر سندھ پوری قوم مشیرخزانہ کی سستے آٹے والی دکان ڈھونڈ رہی ہے۔