بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کاغذات نامزدگی جمع ہوتے ہی ایف بی آر متحرک، فوکل پرسن مقرر

اسلام آباد: عام انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کے بعد ایف بی آر بھی متحرک ہوگئی اور اسکروٹنی کے لئے فوکل پرسن مقرر کردیے ۔
کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کا عمل شروع ہوگا جو 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب ایف بی آر نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کے لیے فوکل پرسن مقرر کردیے ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے ملک بھر میں ایف بی آر کے دفاتر کھلے ہیں۔
ایف بی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جمہوری اقدار کو تقویت دینے کی جانب یہ ایک اہم قدم ہے، ایف بی آر اسکروٹنی میں الیکشن کمیشن کی مدد کررہا ہے، یہ اسٹریٹجک کوشش انتخابی عمل کے اندر شفافیت کے عزم کو واضح کرتی ہے۔