بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

زائرین سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخل ہو سکیں گے

ریاض: مسجد نبوی جانے والے زائرین اب سال میں صرف ایک بار روضہ رسولؐ میں داخل ہو سکیں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ سال میں صرف ایک ہی بار جاری کیا جائے گا اور دوسری بار روضہ رسولﷺ میں داخل ہونے کیلئے ایک سال انتظار کرنا پڑے گا۔

سعودی وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ روضہ شریفﷺ میں داخلے کیلئے اجازت نامہ صرف نسک یا توکلنا ایپ سے ہی ممکن ہوگا۔

وزارت حج وعمرہ کے مطابق روضہ رسولﷺ میں داخلے کا اجازت نامہ حاصل کرنے والے خواہشمند افراد کا کورونا وائرس سے متاثر نہ ہونے یا اس سے متاثرہ افراد سے میل ملاپ نہ رکھنے سے مشروط ہوگا۔