لاہور( نیوزڈیسک) چاہت فتح علی خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے،چاہت فتح علی خان این اے 128 سے الیکشن لڑیں گے،انہوں نے گذشتہ روز اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
I am Candidate for NA 128 Constituency Lahore
MashaAllah pic.twitter.com/1pxwqDd2Or— Chahat Fateh Ali Khan (@chahat_fateh) December 25, 2023
چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہ وہ این اے 128 حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں میں نے کل اپنے کاغذات جمع کروائے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ میں اپنے لوگوں میں رہ کر ان کی خدمت کروں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ آزاد امیدوار کے طور پر این اے 128 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، واضح رہے کہ حلقہ این اے 128 سے سلمان اکرم راجہ، شفقت محمود ،حافظ نعمان سمیت دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
خیال رہے کہ مشہور ٹک ٹاکر بھی انتخابی دنگل میں کود پڑیں ہیں، گذشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے ہیں، ٹک ٹاکر صندل خٹک نے خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پرکاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
گفتگو کرتے ہوئے ٹک ٹاکر صندل خٹک نے کہا ہے کہ میں کس سیاسی جماعت سے وابستہ ہوں ابھی نہیں بتا سکتی ہوں جلد ہی سب کو پتہ چل جائے گا، میرے آبائی علاقے میں بہت مسائل ہیں انکے حل کے لیے سیاست کے میدان میں آئی ہوں۔
ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرا مقصد ہوگا، گیس ہمارے علاقے کی ہے لیکن ہمیں گیس نہیں ملتی ہے، خواتین کو گیس، بجلی اور پانی کے مسائل کا سامنا ہےان مسائل کو حل کروں گا۔
ان کا کہنا تھا ہمارے علاقے میں سڑکیں بھی ادھوری بنا کر چھوڑی گئی ہیں، مجھے عوام کی حمایت حاصل ہے، جیت کر اپنے علاقے کی بہتری کے لیے کام کروں گی اور علاقے میں بہتری لائوں گی۔









