پاکستان میں 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 16 پر میاں بیوی اور بیٹا امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سابق صوبائی وزیر فائق علی جمالی، ان کی اہلیہ اور ضلعی چیئرمین راحت جمالی اور ان کا بیٹا اسفند یار جمالی اس حلقے سے امیدوار ہیں۔
اسی طرح بلوچستان کے صوبائی حلقہ پی بی 17 پر سابق وزیر اعلٰی بلوچستان جان محمد جمالی، ان کی بیٹی سینیٹر ثناء جمالی اور بیٹا فاروق جمالی بھی بطور امیدوار سامنے آگئے ہیں۔
کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 255 پر سابق وزیراعظم مرحوم ظفراللہ جمالی کے 2 بیٹے عمر خان جمالی اور جاوید خان جمالی بھی امیدوار ہیں۔








