بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حماد اظہر کی تلاش ،لاہورپولیس کا جنرل (ر) آصف یاسین ملک کے رشتہ داروں کے گھر پر چھاپہ

لاہور:لاہورپولیس کاپی ٹی آئی کے مفروررہنماحماد اظہر کی تلاش میں سابق سیکرٹری دفاع و سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک کے رشتہ داروں کے گھر پر چھاپہ ،آصف یاسین ملک نے گھر میں توڑپھوڑکی ویڈیووائرل کردی۔سوشل میڈیاپروائرل کی گئی ویڈیوکے کیپشن میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے لکھاکہ پنجاب پولیس کے غنڈوں نے صبح 2 بجے لاہور میں میرے رشتہ داروں کے گھر پر چھاپہ مارا۔ میں وہاں پہنچا اورپوچھنے پر بتایاگیا کہ انہیں ایک مفرور حماد اظہر کی تلاش ہے۔وہ کمروں میں گھس گئے جہاں خواتین اور چھوٹے بچے سو رہے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے پولیس پر تنقیدکرتے ہوئے کہاکہ انہیں گلدانوں اور برتنوں میں مفرور کی تلاش تھی جیسا کہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔