کراچی :مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہمارا کسی سے اتحاد نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نہال ہاشمی نے کہا کہ انتخابی اتحاد کی ضرورت انہیں پڑتی ہے جو کمزور ہوتے ہیں، ہمارا کسی سے اتحاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے محدود وسائل کے باوجود سندھ پر بڑے احسانات کئے۔









