سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کر دیا گیا۔
یاسر عرفات نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی 20 میچز کے لیے ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہوں گے۔
Yasir Arafat appointed High-Performance Coach
Read more ⤵️ https://t.co/GQdlGQe9om
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) December 26, 2023
ڈان نیوز کے مطابق 41 سالہ یاسر پاکستان کی جانب سے تین ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی ٹوئنٹی میں نظر کھیل چکے ہیں، انہون نے ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کر رکھا ہے۔
یاسر عرفات ای سی بی لیول 4 کوچنگ کورس مکمل کرنے والے پہلے پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔
وہ ہانگ کانگ قومی ٹیم کے ساتھ باؤلنگ کوچ کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
یاسر عرفات 29 دسمبرسے 2 جنوری تک لاہور میں لگنے والے کیمپ میں خدمات سرانجام دیں گے۔








