بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 اسلام آباد کے تین حلقوں سے ن لیگ کے امیدوارانٹرویوز کے لیے کل لاہور طلب

 لاہور:مسلم لیگ(ن) کے پارلیمانی بورڈ نے پارٹی پارٹی ٹکٹوں کے لیے اسلام آباد میں  قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں سے امیدواروں کو کل لاہور بلا لیا۔ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف کی زیرصدارت پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں امیدواروں کے انٹرویوز کے بعد ٹکٹوں کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ
این اے 46 اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کے لیے سید ذیشان شاہ، نور اعوان اور انجم عقیل کے درمیان ٹکٹ کے لئے مقابلہ ہے، این اے 47 سے ڈاکٹر طارق فضل چودھری، شیخ عنصر عزیز، ذیشان شاہ اور وقار ممتاز کے درمیان مقابلہ سخت ہے جب کہ این اے 48 سے چودھری رفعت جاوید امیدواروں میں شامل ہیں۔