متحدہ عرب امرات (یو اے ای) کے شہر شارجہ میں سال نو کی تقریبات اور آتش بازی پر پابندی عائد کردی گئی۔
شارجہ پولیس نے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تقریبات اور آتش بازی کی نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں اتھارٹی نے تمام اداروں اور شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں امارات میں متعدد براہ راست تقریبات اور کنسرٹ منسوخ یا ملتوی کردیئے گئے تھے۔
مؤكدة أن التضامن الإنساني فكر مترسخ تنتهجه إمارة الشارقة
*شرطة الشارقة تمنع احتفالات الألعاب النارية في ليلة رأس السنة الميلادية 2024*https://t.co/Er4kumaDGZ pic.twitter.com/Ea3egvRGqU— شرطة الشارقة (@ShjPolice) December 26, 2023
پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ انسانی یکجہتی ایک اچھی قائم ثقافت ہے جس کی پیروی شارجہ کی امارت کرتی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کیے گئے علان سے قبل یہ کہا گیا تھا کہ شارجہ میں نئے سال کے موقع پر آتش بازی کے لیے تین مقامات ہوں گے۔









