میلبرن ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 318 رنز پر آؤٹ کر دیا جبکہ قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔
Three for Aamer Jamal, as Australia have been bowled out for 318
Seven wickets fell in the first session today 👉 https://t.co/o2UAnXbS93 #AUSvPAK pic.twitter.com/PcMoHXrCb7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 27, 2023
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں، میزبان کینگروز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز کے ساتھ دوسرے روز کھیل کا آغاز کیا، بیٹرز پہلے دن کے اسکور میں زیادہ اضافہ نہ کر سکے اور ان کی چوتھا نقصان 204 رنز پر اٹھانا پڑا، جب شاہین آفریدی نے ٹریوس ہیڈ کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ صرف 17 رنز بنا سکے۔
آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 63 رنز بنانے والے مارنس لبوشین کی وکٹ عامر جمال نے حاصل کی، میزبان ٹیم کے عثمان خواجہ 38، ڈیوڈ وارنر 38، اسٹیون اسمتھ 26، ٹریوس ہیڈ 17، مچل مارش 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے 3، شاہین آفریدی، میر حمزہ اور حسن علی نے 2-2 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا نے میلبرن ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے۔
واضح رہے کہ میلبرن میں کھیلے جارہے باکسنگ ڈے میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان میچ کھیل رہے ہیں جبکہ خرم شہزاد کی جگہ میر حمزہ اور فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم اور سعود شکیل شامل ہیں۔
سلمان علی، شاہین آفریدی اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصہ ہیں، آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
Greetings from the MCG for the Boxing Day Test 🏟
Rizwan makes it to Pakistan's XI along with an all-pace attack; Australia are unchanged from Perth 🏏
Follow live 👉 https://t.co/o2UAnXbS93 #AUSvPAK pic.twitter.com/PA1yeEekPI
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) December 25, 2023









