بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن  پی کے91 میں آر او کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریگا

اسلام آباد (ممتازنیوز)الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 91 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کی معطلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے ریٹرننگ آفیسر PK-91 کوہاٹ II عرفان اللہ کی بطورِ ریٹرنگ آفیسر تعیناتی کے الیکشن کمیشن کے آرڈر کو معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے میں الیکشن کمیشن کی ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کے اس آرڈر کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے،پشاور ہائی کورٹ کے مذکورہ آرڈر کے بعد اب یہ حلقہ تکنیکی طور پر بغیر ریٹرننگ آفیسر کے ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ ریٹرننگ افسر کی معطلی کے بعد پی کے 91 بغیر آر او کے ہے، عدالتی التوا کے حالات میں الیکشن کمیشن کےلئے انتخابات کا انعقاد مشکل ہوتا جا رہا ہے ۔